لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کا کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ،امروز علاقہ تھانہ فتح پور کے 6 مختلف مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا تسلسل عوامی مسائل کے حل کےلئے موئثر ثابت ہو رہا ہے ،ہر ممکن کوشش ہے کہ شہریوں کے مسائل حل کرکے میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،کھلی کچہریاں علاقہ تھانہ فتح پور کے مقامات (چک نمبر90ایم ایل ،93 ایم ایل ،218 ٹی ڈے اے،یونین کونسل شوکت اڈا ،106 ایم ایل اور ہیڈ تاتار ) پرکے مقامات پر لگائی گئی ،ڈی پی او لیہ نے منعقدہ کھلی کچہریوں کے دوران سائلین (مردوخواتین ) کے پولیس سے متعلقہ مسائل پوری توجہ کے ساتھ سنے اور ان کے حل کےلئے موقع پر متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے،ڈی پی او لیہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواستوں پر حقائق کی بنیاد پر جلد ازجلد کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ سماعت میں بھجوائیں ،سائلین کی طرف سے مقدمہ کے اندراج ،تبدیلی تفتیش ،ملزمان کی گرفتاری سمیت دیگر مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کی گئی ۔

