لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر لیہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ووٹ کی اہمیت اور اس کے اندراج کے بارے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لیہ محمد خلیل ، ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران فریدا للہ، ڈاکٹر کاوش تصور، محمد رشیداور پرنسپل عظمی عندلیب، خصوصی بچے موجودتھے۔اس تقریب کامقصدخصوصی افرا د کو ووٹ کی اہمیت اور اس کے اندراج سے آگاہ کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد خلیل نے کہاکہ ایسے طلبہ جن کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہو چکی ہیں وہ نادرا سے اپنا شناختی کارڈ حاصل کر کے اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں ووٹ کے اندراج کے لئے الیکشن کمیشن اور نادرا بھر پور تعاون کرے گا الیکشن کمیشن کی 8300کی ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کی معلومات چیک کر سکتے ہیں اور کسی بھی تبدیلی یا درستگی کی صورت میں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ww.ecp.gov.pk w سے فارم نمبر 21برائے اندراج وووٹ کی تبدیلی ڈاو ¿ن لوڈ یا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں کسی بھی قسم کی رہنمائی کیلئے دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران فریدا للہ، ڈاکٹر کاوش تصور، محمد رشیدنے کہاکہ ووٹ کی اہمیت کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد کسی بھی معاشرے کاضروری حصہ ہیں ووٹ کے ذریعے وہ اپنے صحیح نمائندے منتخب کر سکتے ہیںلیکشن کمیشن آف پاکستان نے خصوصی افراد کے ووٹ کے اندارج کے لیے بھر پور مہم کا آغاز کیاہے تا کہ وہ بھی اپنے قومی فریضے کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

