لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ساوتھ پنجاب عبید اللہ کھوکھرنے لیہ کے سکولوں کے اچانک معائنے کیے۔ وزٹ کے دوران سپیشل سیکرٹری نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول شوگر ملز کالونی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال کالونی، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے معائنہ کے دوران تمام سکولز کی کمپیوٹر لیب، سائنس لیب، ای سی سی ای روم, ڈے کیر سنٹر ، میانواکی جنگل اور صفائی ستھرائی کو باریک بینی سے دیکھا اور انہیں تسلی بخش پایا۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شوگر ملز کالونی لیہ میں یکم مئی لیبر ڈے کے حوالے سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلباءاور اساتذہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور بہتر کارکردگی دکھانے والی طالبات ”سدرہ ستار” اور بشریٰ بی بی” میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اپنے دورے کے دوران درخت کی افادیت کے پیش نظر پودے لگائے۔ مزید اپنے خطاب کے دوران عبید اللہ کھوکھر سپیشل سیکرٹری سکول نے پرنسپل صاحبان کو سکول میں موجود تمام سہولیات کو مکمل فنکشنل رکھنے اور ان کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور بچوں کی تعلیم اور تربیت پر مکمل توجہ دینے پر زوردیا۔

