لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوا ز شریف کے احکامات پربیوٹی فی کیشن مہم میں تیزی آگئی ۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پرتحصیل چوبارہ میں شہر کے مختلف چوک میں پانی کے فوارے اور رنگدار لائٹس نصب کر دی گئی ہیں جواہلیان چوبارہ کوایک بہترین منظرفراہم کررہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے متعلقہ مقاما ت کامعائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرموجودشہریوں سے ملاقات کی۔شہریوںنے بہترین صفائی و بیوٹی فی کیشن مہم پر اسسٹنٹ کمشنر کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے کہاکہ شہریوںکو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے لیے ڈسٹ بن رکھے جارہے ہیںانہوں نے کہاکہ شہری بھی ماحول کو صاف کرنے کے لیے اپناکردار ادا کریں۔

