لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ صدر پولیس کی منشیات کے سوداگروں کے خلاف بڑ ی کاروائی ،بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار ،1100گرام ہیروئن اور3کلو 500گرام پوست برآمد ،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد ہشام کی زیر نگرانی تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش ملزمان آصف اور بابر کو گرفتار کرلیا ،منشیات فروش آصف کے قبضہ سے 1100سے گرام ہیروئن برآمد ہوئی ،جبکہ منشیات فروش بابر کے قبضہ سے 3کلو 500گرام پوست برآمد ہوئی ،سب انسپکٹر سید سجاد شاہ اور اے ایس آئی محمد حفیظ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ کاروائی عمل میں لائی ،ایس ایچ او محمد ہشام کا کہنا ہے کہ سفید زہر بیچنے والے منشیات کے سوداگر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،معاشرے سے منشیات کا خاتمہ کرکے نئی نسل کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے

