لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہد ملک نے کہاہے کہ صارفین کو مقررہ نر خو ں پر اشیا ئے خورد ونو ش کی فراہمی کو یقینی بنا نا پرائس کنٹر ول مجسٹریٹ کی اولین ذمہ داری ہے۔دوران معائنہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنو عی قلت کر نے والوں اورگراں فروشوںکے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہد ملک نے کہاکہ مقررہ کردہ ریٹ لسٹ سے ہٹ کر اشیاءضروریہ کی فروختگی کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی صارفین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیںمہنگی اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈمیں نکلیں اور کم آمد نی والے افراد کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صارفین اور تاجربرداری دونوں کے معاشی پہلوکو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات عمل میں لارہی ہے مقررہ کردہ ریٹ لسٹ پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں ،سبزیوں ،پھل کی چیکنگ کا سلسلہ روزانہ کی بنیادپر جاری رکھیں۔

