لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ کے نواحی علاقہ چک 157 ٹی ڈی اے کے قریب ایک افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹریکٹر سے تھریشر الگ ہو کر بے قابو ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں فیاض حسین ولد منظور حسین (عمر 25 سال، ساکن چک نمبر 149/ٹی ڈی اے)، جاوید حسین ولد اللہ بخش (عمر 40 سال، ساکن کوٹھی قریشی لیہ)، محمد الطاف ولد حق نواز (عمر 32 سال، ساکن جمن شاہ)، اور غلام عباس ولد غلام سرور (عمر 30 سال، ساکن چک نمبر 149/ٹی ڈی اے) شامل ہیں۔ریسکیو1122 ٹیم نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں رورل ہیلتھ سینٹر جمن شاہ منتقل کر دیا گیا۔
