لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ پیر جگی پولیس نے ریکارڈ یافتہ شراب فروش ملز م کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے شراب برآمد ،مقدمہ درج ،ایس ایچ او تھانہ پیر جگی عطاء میراں کی زیر نگرانی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم عارف راجپوت پر قبل ازیں بھی منشیات کے مقدمات درج تھے ،تھانہ پیر جگی پولیس نے منشیات مقدمہ میں عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت کی تعمیل کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کےلئے ریڈ کیا ،کامیاب ریڈ کے دوران ملزم کوگرفتار کیا،دوران گرفتاری ملزم سے شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او عطاء میراں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل ہیں ،منشیات فروش عناصر نوجوان نسل کی تباہی کا موجب ہیں ،منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

