لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت ضلع کونسل اور ایم سی کے جوائنٹ اتھارٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر اور ضلع بھر کے سی اوز موجود تھے۔اجلاس میں ضلع کونسل سے جوائنٹ اتھارٹی کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو ادھورا چھوڑنے والے یا پھر مقررہ ٹائم میں کام نہ کرنے والے ٹھیکے داروں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام پارکوں کی حالت کو مزید بہتر کیا جائے اور ایسے پارک جن میں واش روم کی سہولت نہیں ہے ان میں واش روم تعمیر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی جھولتی تاروں کو درست کیا جائے سڑکات پر بجلی کے کھمبے پولز کو فورا درست حالت میں لا کر صاف ستھرا بنایا جائے اس سلسلہ میں ایکسیئن میپکو کو فوری طور پر لکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کی جائے ان میں بہترین اعلی تعمیراتی مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔

