لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) کلو چوک کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ریسکیو 1122زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمی کی شناخت محمد اسلم ولد سمندر خان عمر 45 سال ساکن کوٹلہ جام بھکر کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی کو طبی امداد کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔
