لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔اوپن ڈور پالیسی مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستوں پر انتظامی محکموں کے سربراہان کو تحریری احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں ہر درخواست کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن مقرر کیا جائے اور انہیں درخواست پر پیشرفت رپورٹ دی جائے۔
