لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک کی زیرصدرات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ ہرحال میںکیاجائے صارفین کوگراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں۔اے ڈی سی آر نے کہاکہاانتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹوں پر من وعن عمل درآمد کروایا جائے صارفین کو مقرر کردہ ریٹ سے ہٹ کر اشیاءکی دسیتابی کی شکایت قبول نہیں کی جائے گی مارکیٹوں ،پھل ،سبزیوں ،کریانہ ایٹم کی طلب ورسد کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھاجائے خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی عمل میںلائی جائے۔

