لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی احکامات پر ضلع بھر میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنرامیرابیدار کی ہدایت پرضلع بھر میں پارکوں کی صفائی کاعمل جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنرتحصیل کروڑ نورمحمدنے فاریسٹ پارک فتح پور کامعائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرپارک میں صفائی ،جھولے ،پانی ،پودوں کی تراش خراش کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کی ہدایت پر شہریوں کو بہترین اور صاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوںنے کہا پارکو ں میں صفائی کاخاص خیال رکھاجائے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے ساتھ ساتھ کوڑاکرکٹ کو بھی ڈمپ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کوصاف ماحول میں تفریحی ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے صفائی مہم میں تیزی لائی جائے صفائی مہم میں سستی و غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

