لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تعلمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں فتح پور کے نواحی گاوں چکنمبر 295، ٹی ڈی اے کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں واٹر پلانٹ اور کمپیوٹر لیب کی فراہمی کا افتتاح کیاگیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شازیہ توصیف،ڈپٹی ڈی ای او تحصیل کروڑ لعل عیسن مہر عبدالمجید، چوہدری عبدالحمید گجر، چوہدری محمد احمد، سید الطاف شاہ و دیگر موجود تھے

