لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام لیہ، پہاڑ پور ،چوک اعظم،کروڑ میں میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی جبکہ شہریوں کو آگاہی پمفلٹ دیے گئے اور ہیٹ ویو کے اثرات سے بچنے کے حوالے سے خصوصی تدابیر اپنانے بارے کہا گیا

