لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدا یت پرمعصوم بچوں کو تھیلسیمیا سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج خواتین لیہ میں پنجاب تھیلسیمیا پریونشن پروجیکٹ اور نجی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تھیلیسیمیا آگاہی سیمینار منعقدہوا۔آگاہی سیمینار میں طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پرنسپل گورنمنٹ خواتین کالج لیہ پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ،مہوش بلوچ ودیگر نے آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو تھیلیسیمیا سے بچانے کے لیے شادی سے قبل سکریننگ ٹیسٹ کروایا جائے پاکستان کو صحت مند بنانے کے لیے تھیلیسیمیا ٹیسٹ انتہائی ناگزراہمیت کاحامل ہے قبل ازوقت ہی ٹیسٹ کروا کر اس مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے تھیلیسیمیا کے متعلق تمام سکریننگ ٹیسٹ ضلعی سطح پر فری کیے جا رہے ہیں اور اہلیان لیہ بھی اس سے مستفیدہوسکتے ہیںطالبات اس مہم بارے اپنے گھروں میں اور ارد گرد ضرور آگاہی دیں۔اس موقع پر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

