لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحی الدین نے ڈی ایچ کیوہسپتال ،جمن شاہ ،ٹی ایچ کیولیول ہسپتال کوٹ سلطان ،پہاڑ پور کے مختلف مقامات میں انسداد پولیو مہم کامعائنہ کیا۔انہوں نے مختلف گھروں میں جاکر بچوں کی فنگراور ڈورمارکنگ کو چیک کیا۔انہوں نے جھگیوں میں رہائش پذیرخاندانوں کے بچو ں کی بھی فنگرمارکنگ اور نشان لگانے کامعائنہ کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹرغلام محی الدین نے معائنہ کے دوران سڑک پر سکول سے واپس جاتے ہوئے کو روک کر اُن کی بھی فنگر مارکنگ چیک کی جس پر تما م بچے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے کے نشان زدہ پائے گئے۔ڈاکٹرغلام محی الدین نے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو بھی چیک کیا اور بہتر کام اور نتائج پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔انہوں نے کہاکہ پولیو کو شکست دینے کے لئے اسی جذبے و محنت کی ضرورت ہے ہم اسی ہی لگن سے جلد ہی وطن عزیز سے پولیوجیسے مرض کا خاتمہ یقینی بناسکتے ہیں ۔

