لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر چوک اعظم اور گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چوک اعظم میں شجرکاری مہم 2025 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔پروقار شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔درخت انسانی زندگی کیلئے انتہائی ضروری اور نسل نو کی بقاء کے ضامن ہیں۔سید عمران علی شاہ اور شہباز قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں سرکاری اداروں میں بڑی تعداد میں شجرکاری قابل ستائش ہے،بقیہ سرکاری و نجی ادارے بھی بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لیں تاکہ ماحول خوشگوار ہو۔شجرکاری تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سربلندی،ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔لیہ میں سید عمران علی شاہ پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس لیہ، فرحان شاہ پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر چوک اعظم ، ڈاکٹر شہباز قریشی، فاروق احمد پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فتح پور ، عمران احمد انچارج گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چوک اعظم،حافظ فیصل قریشی،احتشام خان نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر شجرکاری مہم 2025 کا آغاز کیا۔شرکاء نے ملک کی سربلندی،ترقی،امن اور خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعاء بھی کی
