لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) کوٹ ادو روڈ پر واقع بستی جیسل کے قریب ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مزدور اینٹوں کی بھٹی میں گر کر شدید جھلس گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ محمد عمران ولد باغ علی، عمر 30 سال، ساکن چک نمبر 161/TDA لیہ، اینٹوں کی بھٹی میں لکڑیاں ڈال رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے وہ بھٹی میں جا گرا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد مریض کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔
