لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) بھکر روڈ پر 90 موڑ کے قریب کار اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ غفلت اور غلط موڑ کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں شہباز ولد سجاد (32 سال)، کاشف ولد ارشاد (34 سال) اور محسن ولد فیاض (27 سال) شامل ہیں، جو کہ کوٹلہ حاجی شاہ لیہ کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کو ہونٹ اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں، دوسرے کو ٹھوڑی اور دائیں ٹانگ پر زخم لگے، جبکہ تیسرے کو جسم پر معمولی خراشیں آئیں۔ ریسکیو 1122ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کروڑ منتقل کر دیا۔
