لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ میں کرائم کنٹرول ڈیپاٹمنٹ (CCD)کو باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے ،اس عزم کے ساتھ کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس کے شانہ بشانہ ضلع لیہ سے سنگین جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائیں گے ،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو لیہ پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے ، ضلع لیہ پولیس کی جانب سے CCDکو مجوزہ بلڈنگز ،انفراسٹرکچر ،فرنیچرز ،گاڑیاں ودیگر ضروری اشیاء فراہم کر دی گئی ہیں ۔ ،اس سلسلہ میں آج سی سی ڈی ضلع لیہ کی پہلی باضابطہ میٹنگ کانفرنس روم ڈی پی او آفس میں منعقدہ ہوئی ،میٹنگ کی صدارت ریجنل آفیسر (CCD) ایس پی یوسف ہارون نے کی ،میٹنگ میں ڈسٹرکٹ آفیسرCCDمظفر گڑھ ڈی ایس پی سعادت علی چوہان اور ضلع لیہ سے CCDمیں ٹرانسفر ہونے والے آفیسر ز اور اہلکاران نے شرکت کی ، ریجنل پولیس آفیسر نے دوران میٹنگ افسران کو CCDمحکمہ کے قیام کی غرض و غایت کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں ان کی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سر انجام دینے کی ہدایت کی ۔
