لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر ضلع لیہ میں محکمہ تعلیم کے زیراہتمام اچھا لمس / برا لمس(گڈٹچ،بیڈٹچ) کے عنوان کے آرٹ مقابلے جاری ہیں۔ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں آرٹ مقابلہ منعقدہوا۔ مقابلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹری عاشق حسین اور افسران تعلیم نے کامیاب ہونے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

