لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب محکمہ صحت کی ہدایت پر ہیٹ ویو کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔یونیورسٹی آف لیہ میں اس سلسلہ میں آگاہی سیمینار منعقدہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے کہاکہ ہیٹ ویوسے پیشگی بچاو کے لیے خود کو ہائیڈریٹڈ رکھیں یہاں تک کہ اگر پیاس محسوس نہیں بھی ہوتی ہے تو بھی مناسب مقدار میں پانی پئیں اور فریش جوس کا استعمال کریں سورج کی خطرناک شعاعوں سے محفوظ رہنے اور خود کو پرسکون رکھنے کے لیے ڈھیلا ڈھالا، ہلکا پھلکا اور ہلکے رنگ کا لباس پہنیں دن میں جب درجہ حرارت زیادہ ہو تو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے دوران گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں سورج کی روشنی میں جاتے ہوئے چھتری، ٹوپی اور سن گلاسز کا استعمال کریں کیفین والے مشروبات نہ پئیں کیونکہ وہ جسم میں پانی کی کمی کو بڑھاتے ہیں۔سیمینارکے اختتام پرشجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔

