لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی شفقت۔گورنمنٹ ہائی سپیشل ایجوکیشن سنٹر کو سرکاری بلڈنگ میں شفٹ کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا ۔ سپیشل بچوں نے مخصوص انداز میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات نثار احمد خان، ہیڈ مسٹریس عظمیٰ عندلیب، سینئر معلم کاشف، اسسٹنٹ یونس ہنجرا، اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تعلیم خصوصاً بچیوں کی تعلیم بارے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی شفقت سے سپیشل بچوں کو نئی سرکاری بلڈنگ میں شفٹ کیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے کرایہ کی بلڈنگز میں شفٹنگ کے تکلیف دہ عمل سے گزر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی ذاتی بلڈنگ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے سفارشات تیار کی جائیں گی تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے بھی مزید گاڑیوں کے انتظام کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچے ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں اور ہماری توجہ اور سپورٹ انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنا سکتی ہے۔ اس موقع پر سپیشل بچے نے نئی بلڈنگ کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایک سپیشل بچی نے اشاروں کی زبان میں شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سپیشل بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے

