لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل سیشن جج لیہ، حماد احمد قریشی کی عدالت نے سنگین نوعیت کے دو جرائم میں ملوث ملزم محمد اکمل کو مجموعی طور پر 20 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 376 (1) (جنسی زیادتی) اور 449 (غیر قانونی طور پر کسی مکان میں گھسنا) کے تحت دس، دس سال سخت قید کی سزائیں سنائی گئیں، جو بیک وقت (concurrently) چلیں گی۔ملزم پر 2لاکھ روپے فی مقدمہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ہر جرم کے لیے چھ، چھ ماہ کی مزید قید کا سامنا کرنا ہوگا۔ عدالت نے ملزم کو دفعہ 382-B کے تحت سابقہ قید کا فائدہ بھی دیا۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 100/23زیر دفعہ 376(1),449ت پ درج تھا جس کا عدالت نے فیصلہ سنادیا اور محمد اکمل کو ڈسٹرکٹ جیل لیہ منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔یہ فیصلہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید جعفرحسین رضوی کے مؤثر اور ٹھوس دلائل کے بعد سنایا گیا، جنہوں نے عدالت کے سامنے تمام شواہد اور قانونی نکات مؤثر انداز میں پیش کیے
