لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک کی زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کے تحفظ کے لئے فلورملزایسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمیدخان،نور محمد،ثناءاللہ ہنجرا اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی شرکت کی۔اے ڈی سی آر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروںکی ترقی و خوشحالی کے لیے بہترین اقدامات اُٹھارہی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر400 ارب روپے کا ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان دیاگیا۔اے ڈی سی آرنے کہاکہ حکومت پنجاب گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بہترین منصوبہ بندی کررہی ہیںجس میں فلور ملز والوں کے پاس پچیس فیصد کوٹہ کے مطابق ہر وقت گندم موجو د ہو۔انہوںنے کہاکہ 25 فیصد لازمی گندم خریداری نہ کرنے والے فلور ملوں کے لائسنس منسوخ ہوسکتے ہیںفلور ملز کے پاس 25 فی صد لازمی گندم کا کوٹہ ہمہ وقت دستیاب ہونا چاہئے عدم دستیابی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔اے ڈی سی آر نے مزید کہاکہ کاشتکار کو اپنی گندم سٹور کرنے کی سہولت ملے گی جبکہ سٹوریج کے اخراجات حکومت برادشت کرے گی۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مقررہ کردہ ریٹ سے کم ریٹ پر گندم کسی سے نہ خریدی جائے کسانوں کو پورا معاوضہ ادا کیاجائے۔
