لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)انسداد پولیو مہم کا افتتاح تحصیلوں میں بھی کردیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ نور محمد اوراسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ثنااللہ ہنجرانے ٹی ایچ کیولیول ہسپتال میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے اور ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ نور محمدنے بتایاکہ 1لاکھ 64ہزار زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 558ٹیمیں خدمات انجام دئے رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ثنااللہ ہنجرنے بتایاکہ 47ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 319ٹیمیں خدمات انجام دئے رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرزنے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پولیومہم میں عزم رزم کے جذبے کے ساتھ کام کیاجائے ٹیموں کی محنت و لگن کی بدولت ہی ہم وطن عزیز سے پولیوجیسے موذی مرض کاخاتمہ کرسکتے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنرزنے ورکرزکو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے کی ہدایت کی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے ضلع لیہ کے علاقے یونین کونسل سامٹیہ نشیب میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔