لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)کروڑ لعل عیسن کے علاقے حافظ موڑ بھکر روڈ پر شہد کی مکھیوں کے حملے میں تین خواتین زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ خواتین میں زرینہ بی بی زوجہ عبدالعزیز (عمر 45 سال)، عزیز مائی زوجہ محمد نوید (عمر 28 سال)، اور یاسمین دختر عبدالعزیز (عمر 16 سال) شامل تھیں، جو کہ بستی اسلام نگر کروڑ کی رہائشی ہیں۔ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ تمام مریض ہوش میں تھے جنہیں سر، چہرے اور ہاتھوں پر سوجن کی شکایت تھی۔ ریسکیو میڈیکل اسٹاف نے فوری طور پر طبی امداد دی۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں مریضوں کو تقریباً 20، 20 شہد کی مکھیوں نے کاٹا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے تمام متاثرہ خواتین کو بحفاظت ٹی ایچ کیو اسپتال کروڑ منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔
