لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرضی مشق / آلات کی انسپیکشن کی تقریب سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر امیرابیدار تھی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہد ملک،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹرسجاد احمد،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ،سی ای او تعلیم شازیہ توصیف،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمداسحاق کھرانی،سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض،ڈی ایس او امتیاز احمدبھٹی ودیگر موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرامیرا بیدار نے اس موقع پر سرکاری محکموںاور غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا فرداً فرداً معائنہ اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے بالخصوص ریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریسکیواایک بہترین نظم وضبط اور مثالی اداہ جسے عوام میں بے پناہ محبت سے دیکھاجاتاہے جسے برقرار رکھاجائے۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہاکہ فلڈ پلان کے تحت موک ایکسرسائز لازمی جزو کی حیثیت رکھتی ہے جس کا عملی مظاہرہ اور سٹالز کے ذریعے محکموں کی استعداد کار اور ہنگامی حالا ت سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں جائزہ لینا مقصود ہوتا ہے اور ضلع لیہ میں تمام محکموں کی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کے سلسلے کو جاری رکھا جائے۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے روم میں پیشگی تیاریوں بارے فلڈ انتظامات کاجائزہ اجلا س منعقدہوا۔اجلاس میں ممکنہ سیلاب کی صورت میں 20ریلیف کیمپس جبکہ 14ریسکیوکیمپس لگانے، امدادی سرگرمیوں کے لئے بوٹس ، حکومت پنجاب کی طرف سے وضع کردہ انتظامات پر عمل درآمد کے لیے پیشگی اقدامات کرنے،ممکنہ طوفانی بارشوں کی صورت حال میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی ،اسی طرح پی ڈی ایم اے کی طرف سے ضلع کی ڈیمانڈکے مطابق سامان کی فراہمی ،دریائی پوسٹوں کو مزید الرٹ رہنے ،میونسپل کمیٹیوں کے وسائل کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ذریعے استعمال میں لانے بارے ودیگر امور پر غور وخوص کیاگیا۔ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے ریسکیو 1122سمیت تما م اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹرسجاد احمدنے بریفنگ دی۔

