لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔افتتاح ڈی ایچ کیوچلڈرن وارڈ میں کیاگیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر غلام محی الدین،ڈاکٹر ام سلمی اور ڈاکٹر آصف خان میرانی موجودتھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہاکہ پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤکے قطرے پلوائیں۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر پولیو کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیںضلع میں پولیو سے متاثرہ کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ضلع کے 3 لاکھ 50 ہزار بچوں کو گھر گھر پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے عوامی مقامات پر 76 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر ہے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔سی ای او صحت نے بتایاکہ انسداد پولیو مہم21 اپریل تا 23 اپریل تک جاری رہے گی ضلع میں 17 سو سے زائد ٹیمیں 4 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیںگے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے اور ان کی فنگر مارکنگ کی۔