لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر بیٹ مونگڑ کے مکینوں اور ان کی زرخیز زمینوں کو دریائی کٹاو¿ سے بچانے کے لئے بڑا اقدام۔کیبنٹ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے 9 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد لاگت سے بیٹ مونگڑ میں 10 سٹڈ بند تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کیبنٹ کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کے بعد بتائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سٹڈ بند کی تعمیر کا آغاز جلد کر دیا جائے گا جس کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیٹ مونگڑ اور ملحقہ علاقوں میں تواتر سے دریائی کٹاو¿ جاری تھا جس کی وجہ سے نہ صرف علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا تھا بلکہ ان کی قیمتی املاک کا بھی نقصان ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سٹڈ بند کی تعمیر کے لئے بھرپور کوششیں اور سفارشات کی گئیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر علاقہ مکینوں اور ان کی قیمتی زمینوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کیبنٹ کمیٹی نے مذکورہ سکیم کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے

