لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی (سکولز) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف ،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان ،صدرفیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز محمد شفیق تھند، میاں زاہد ریاض،محمدعلی شاہد ودیگر موجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رجسٹریشن کروانے والے پرائیویٹ سکولزاپنی ٹرانسپورٹ کا انتظام کریں گے جبکہ ڈرائیور کاپولیس ریکارڈ بہترہوناچاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرغیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروںایک ہفتے میں اپنی رجسٹریشن کا عمل کریں بصورت دیگرغیر رجسٹرڈ سکولز سیل کیے جائیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک نے جلدازجلدنجی سکولز کی رجسٹریشن فائلز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
