لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے محکمہ صحت، محکمہ تعلیم کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلع کے 28 عوامی مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ہیٹ ویو ریلیف کیمپ میں ٹھنڈے لیموں پانی، سایہ دار جگہ اور بیٹھنے کے بہترین انتظامات کئے
