لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدا ر کی زیرصدارت سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک، اسسٹنٹ کمشنرزحارث حمیدخان،ثناءاللہ ہنجراا ودیگر موجودتھے۔اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس، ای رجسٹریشن،زیر التوا انتقالات،وارثتی انتقالات ، کاشت آراضی،تقسیم جائیداد،سکنی موضع جات،بورڈ آف ریونیو کے انیشیٹوز، اشٹام ڈیوٹی، انتقالات فیس،کے کیسز ودیگرریونیومعاملات کاجائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدا رنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے سستی اور کاہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہر فیلڈ ریونیو اہلکار کو ٹارگٹ دے جائیںگورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں نادہندگان کے خلاف قواعدوضوابط ضابطہ کی کارروائی کی جائے۔

