لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) محکمہ انٹی کرپشن لیہ نے کرپشن میں ملوث پٹواری اور مفاد کنندہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ انٹی کرپشن ٹیم نے پٹواری منور حسین جتوئی اور مفاد کنندہ محمد اقبال گجر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔سرکل آفیسر انٹی کرپشن سرفراز گاڈی کے مطابق ملزمان نے مبینہ سازباز کرتے ہوئے 82 ایم ایل کے رہائشی محمد یاسین کے احاطہ کی جعلی الاٹمنٹ کرائی تھی، جس پر تحقیقات کے بعد دونوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔سرکل آفیسر نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کرپشن میں ملوث کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انٹی کرپشن کی ٹیم کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

