لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ممبرصوبائی اسمبلی علی اصغر گورمانی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف صحت مند پنجاب وژن کے تحت شہریوں کو بلاامتیاز صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں بہتر علاج ومعالجہ کے لیے صوبہ بھر کے بی ایچ یوز، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیوز اور ڈی ایچ کیوز کی ری ویمپنگ جاری ہے جس سے صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے یہ بات ٹی ایچ کیواسپتال تحصیل چوبارہ کے معائنہ کے موقع پرکہی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرتحصیل چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض ،ڈی ڈی ایچ او مہر نبیل،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر عباس موجودتھے۔ممبرصوبائی اسمبلی علی اصغر گورمانی نے اس موقع پرہسپتال کے مختلف حصوں او پی ڈی، گائنی،ایمرجینسی،چلڈرن وارڈ،میڈیسن روم کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹروں وعملے کی حاضری وموجودگی،شکایتی کاو¿نٹر اور گائیڈنس کاو¿نٹر، فیملی ہیلتھ کلینک کا معائنہ کیا ۔ایم پی اے اصغر گورمانی نے مریضوں کی خیریت معلوم کی اور لواحقین سے ہسپتال سے فراہم کردہ طبی سہولیات کی فراہمی بارے پوچھا۔انہوں نے اس موقع پرکہاکہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں صحت کی بہترین سے بہترین سہولیات فراہم کرنے عہد کیاہواہے صحت مراکز اور کلینک آن ویل کے ذریعے مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے پنجاب میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید اور خوش وضع کلینکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو باوقار اور معیاری طبی سہولتیں میسر ہوں۔ ایم پی اے اصغر گورمانی نے کہاکہ مریضوں کابہترسے بہتر علاج معالجہ کیاجائے تاکہ وہ سرکاری ہسپتال سے مطمئن ہوکرجائیں۔اس موقع پر ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض،ایم ایس ڈاکٹر ظفر عباس نے بریفنگ دی۔