لیہ(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار اور ایڈشنل سیکرٹری/ پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ( سابق ڈپٹی کمشنر لیہ) خالد پرویز کی کاوش سے ضلع لیہ میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کیلئے نئی ڈائیلسز مشین تنصیب کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لیہ پہنچ گئی۔ نئی مشین کی تنصیب کے بعد ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کو ڈائیلسز کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا۔ جبکہ گرمی کے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے مریضوں کی سہولت کیلئے20 نئے ائر کنڈشنرز کا بھی بندوبست کیا جنکی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے. ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ ڈائلسز کی نئی مشین کی تنصیب سے مریضوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور وہ سفر کی صعوبتوں سے بچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2ط نئے ائیر کنڈیشنر بھی پہنچ گئے ہیں جن کی ہسپتال میں تنصیب کی جا رہی ہے جس سے مریضوں اور لواحقین کو سہولت میسر آئے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔