لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ چوبارہ پولیس نے دو لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ لوڈ ررکشہ برآمد کر لیا ،تھانہ چوبارہ پولیس کے سب انسپکٹر شمس الدین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے دو لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ لوڈر رکشہ برآمد کر لیا ،ملزم کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،ایس ایچ او تھانہ چوبارہ شیخ محمد صادق کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

