لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکاما ت پرہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، صفائی ستھرائی کامعائنہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز ودیگرطبی کی حاضری و موجودگی کو چیک کیا۔اے ڈی سی آرمحمدشاہد ملک نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن صحت مندپنجاب کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کو معیاری اور فوری علاج کی سہولت میسر ہو۔انہوں نے کہاکہ تمام عملہ مریضوں کے ساتھ شفقت کا مظاہرہ کریں اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ نومحمدنے بھی ٹی ایچ کیوہسپتال میں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرنجف کاظمی موجو دتھے ۔
