لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر نوجوان گریجویٹس کے لیے ”چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف انٹرن شپ پروگرام 2025“ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس انٹرن شپ پروگرام کا مقصد حال ہی میں بی ایس آنرز (زوالوجی) یا ڈی وی ایم کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو جنگلی حیات کے تحفظ، تحقیق اور نگرانی کے شعبے میں عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔ انٹرن شپ کی مدت تین ماہ ہو گی اور اس میں شرکت کے لیے امیدوار کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ پروگرام میں شمولیت کے خواہشمند افراد 23 اپریل 2025 تک محکمہ وائلڈ لائف کی ویب سائٹ https://wildlife.punjab.gov.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ انٹرن شپ نہ صرف نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کا ذریعہ بنے گی بلکہ جنگلی حیات کے تحفظ میں بھی مثبت کردار ادا کرے گی
