لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کہاہے تجاوزات قطعاً قابل قبول نہیں، کسی کو بھی بلاوجہ تنگ نہ کیاجائے۔ سرکاری املاک پر تجاوزات ہٹا کر شہرکو کشادہ کیاجائے،سی ایم پرفارمنس انڈیکیٹرزکو مزید بہتر بنایاجائے ۔انہوں نے یہ بات اس سلسلہ میں منعقداجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمحمدشاہدملک،شبیراحمدڈوگر،اسسٹنٹ کمشنرزحارث حمیدخان،ثناءاللہ ہنجرا،میونسپل کمیٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لیے تجاوزات کو ختم کیاجائے تاجربرادری مقررہ حد میں اپنا سامان رکھیں۔انہوں نے کہاکہ تجاوزا ت کرنے والوں کو وراننگ دی گئی تھی کہ وہ تجاوزا ت ختم کریں بصورت دیگر ایکشن لیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ٹائم لمٹ کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کومزید تیز کرتے ہوئے سرکاری املاک سے تجاوزات کو ہٹا کر شہرکو کشادہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ د وکاندار ،ریڑھی والے افرا د تجاوزات نہ کریں تو ضلعی انتظامیہ بھی ان کے خلاف ایکشن نہیں لے گی تاجربرادی ودیگر طبقات محب وطن بنیں اپنے ماحول کوصاف ستھراءبنانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔

