لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پروفیسر ذکیہ ریاض کلاسرہ کو پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ برائے خواتین تعینات کردیا ہے ۔پروفیسر ذکیہ ریاض کلاسرہ نے چارج سنبھال کراپنے فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے ۔سٹاف نے انہیں چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروفیسر ذکیہ ریاض کلاسرہ نے کہاکہ کالج میں طالبات کے لیے فنی تعلیم سیکھنے کے لیے بے پناہ مواقع ہیں جنہیں سیکھ کرطالبات بہترین روز گار کماسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کالج میں طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے وہ ممکن اقدامات اُٹھائیں گی حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق کالج کی تعمیرو ترقی ،طالبات کو ہنرسے بہرہ مندکرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔