لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرروزانہ کی بنیاد پراوپن ڈورپالیسی کے تحت مسائل سن کر حل کیے جارہے ہیں۔ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بات شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پرکہی۔انہوں نے کہاکہ تمام انتظامی افسران مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کوبلاوجہ انتظارکروانے سے گریز کریں ان کیساتھ اچھے اخلاق سے آئیں اور ان کے مسائل کو مقرر ہ وقت میں حل کریں۔ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے مزیدکہاکہ اگر شہریوں کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تووہ بلاجھجھک میرے پاس تشریف لائیں ان کے مسائل حل کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔