لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈی جی خان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نہم کلاس کے سالانہ امتحانات کے سنٹرز کا معائنہ جاری ہے۔ امتحانات کے پرسکون اور شفاف انعقاد اور سہولیات کے جائزہ کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے امتحانی مراکز ڈسٹرکٹ پبلک سکول بوائز اور گرلز ونگ لیہ کا وزٹ کیا اس موقع پر انھوں امیدواروں کی حاضری، رولنمبرسلپ، اور سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔اے ڈی سی جی نے ڈی پی ایس بوائز ونگ میں تیار کیے جانے والے ماڈل کلاس رومز کی ریویمپنگ کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے پلے گروپ سمیت دیگر کلاسز کا دورہ کیااور طلبہ کو فراہم کی جانے والی نصابی سہولیات کے حوالے سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس اکرم جاوید نے ماڈل کلاس رومز کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔