لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شازیہ توصیف نے نئے تعلیمی سیشن کاجائزہ لینے کے لیے تحصیل کروڑ کے مختلف سکولوں کادورہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹرتعلیم مہرعبدالمجیدہمراہ تھے۔سی ای او تعلیم نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے کورسز سٹیشنری سمیت دیگر اشیاءتقسیم کیں۔انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس تحصیل کروڑ میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔انہوں نے اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں میں داخلہ مہم کے اہداف کو پورا کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کوئی بھی بچہ سکول سے باہررہے پر فوکس کررہی ہے ۔سی ای او تعلیم نے کہاکہ تمام طلبہ کو سرکاری سکول،معیاری تعلیم کے سلوگن بارے آگاہی دی جائے اگر کوئی سپیشل بچہ ہے تو اسے کے لیے حکومت پنجاب کی مفت تعلیم ویژن کے تحت سپیشل سکول سنٹراور سلولرنرسپیشل سکول بہترین سٹاف کے ساتھ موجودہیں ۔سی ای او تعلیم نے تمام تعلیمی افسران کو اپنی خدمات کومزیدبہترین طریقہ سے انجام دینے کی ہدایت کی۔
لیہ:چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شازیہ توصیفپ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا لگا رہی ہیں