لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی میں رزلٹ کی تقریب منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی سینئرہیڈمسٹریس شاہینہ فرید ملغانی تھی۔تقریب والدین اور اساتذہ بھی موجودتھے۔اس موقع پرپوزیشن ہولڈربچوں میں اسناد ،ٹرافیاں دی گئیں۔سینئرہیڈمسٹریس شاہینہ فرید ملغانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر ضلع لیہ میںمحکمہ تعلیم پڑھوپنجاب ،بڑھوپنجاب سلوگن کے تحت داخلہ مہم جاری ہے محکمہ تعلیم اپنے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے نئے داخل ہونے والے تمام طلبا و طالبات کو محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے مفت کتابیں دی جائیں گی اس لیے والدین بچو ںکے بہترمستقبل کے لیے سرکاری سکول کا انتخاب کریں۔اس موقع پرانہوں نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد دی ۔