لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلع لیہ میں گندم کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پلاٹس کی کٹائی کی قرعہ اندازی کردی گئی ۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کمیٹی روم میں پلاٹس کی کٹائی کی قرعہ اندازی کی۔تین خوش نصیبوں کو پیداوای لحاظ سے ضلعی سطح پر اول آنے والے کاشتکار کو10لاکھ روپے نقد،دوئم 8 لاکھ روپے نقد اور سوئم آنے والے کو 5 لاکھ روپے نقد فراہم کئے جائیں گے جبکہ صوبائی سطح پر اول انعام85 ہارس پاور ٹریکٹر،دوئم انعام 75 ہارس پاور ٹریکٹر اور سوئم 60 ہارس پاور ٹریکٹردیے جائیں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ عاشق حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن اعجاز قیصرانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت توسیع محمد طلحہ شیخ ،شہباز حسین کھوکھر،ریاض کلاسرہ،اور سینئر زراعت آفیسر شائستہ قسور ومتعلقہ افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے منتخب پلاٹس کی قرعہ اندازی کرتے ہوئے تین کاشتکاروں کے نام نکالے اور انہیں مبارک باددی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گندم پیداوار کے تحت منتخب ہونے والے پلاٹس کی کٹائی 12سے 23اپریل تک کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدرخدمات انجام دے رہی ہیں کیونکہ کاشتکار اور شعبہ زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ پوزیشن کے حقدار میرٹ پرکیے گئے ہیں جس میں چار کمیٹی نے گندم کی فصل کے معائنہ ،بروقت پانی ،صفائی ودیگرامور کو مدنظررکھتے ہوئے پلاٹس کو منتخب کیے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے بریفنگ دی۔