لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی لیہ کے مختلف مقامات پر 3 کریانہ سٹورز اور اچار اینڈ مربہ جات یونٹ کی انسپکشن،ایک کریانہ سٹور کی پروڈکشن بند جبکہ 2 کریانہ سٹورز اور اچار یونٹ کو بھاری جرمانے عائد،50 کلو مربہ جات اینڈ اچار،20 کلو ایکسپائری اشیاء،30 کلو ملاوٹی مرچیں،20 کلو دالیں،25 کلو مضر صحت مٹھائی،13 کلو ممنوعہ خوراک تلف،کارروائیاں اسلم موڑ،ہیرا مینار،چوک اعظم روڈ پر کی گئیں، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں کی اسلم موڑ،ہیرا مینار،چوک اعظم روڈ پر 2 کریانہ سٹورز،اچار اینڈ مربہ جات یونٹ کی انسپکشن کی گئی۔مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے،ناقابل سراغ اجزاء رکھنے پر کریانہ سٹور کو کام سے روک دیا گیا۔اس کے علاوہ پھپھوندی لگے مربہ جات،اچار سٹور کرنے پر اچار یونٹ کو 50 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔مزید ممنوعہ چائنہ نمک،ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے پر 2 کریانہ سٹورز کو 60 ہزارروپے جرمانے عائد کر دیے گئے۔غیر معیاری خوراک موقع پر ضائع کر دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔