لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی ،120 لیٹر شراب ،100 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی شراب برآمد ،ملزم گرفتار ، ایس ایچ او ہارون رضا کی زیر نگرانی سب انسپکٹر عامر اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم شوکت جھبیل کو گرفتارکرکے بند حوالات کیا ،ملزم کے قبضہ سے 120 لیٹر شراب ،100 لیٹر لہن اور آلات کشیدسمیت چالوبھٹی شرآ ب کی برآمد کر لی ،ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،ایس ایچ او ہارون رضا کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کی تباہی کا باعث ہیں ایسے عناصر کو کیفر کردار پہنچانے کےلئے پولیس کاروائی کا عمل تیز کر دیا گیا ۔