لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کروڑ کی دو پروفیسرز کو ادارہ سے ٹرانسفر اور ائندہ انتظامی عہدہ نہ دینے کی سفارشات جاری کر دیں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کی طرف سے ڈائریکٹر اف ایجوکیشن کالجز ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو لکھے ایک مراسلہ میں کہا کہ پرنسپل شپ کے لیے قائم انٹرویو پینل کی جانب سے امدہ سفارشات کی روشنی میں پروفیسر حمیرہ امبرین اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کروڑ ،ارشاد فاطمہ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کروڑ عابدہ پروین اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے کروڑ پرنسپل شپ کے لیے بطور امیدوار انٹرویو پینل کے سامنے پیش ہوئیں تاہم انٹرویو پینل کے تمام ممبران کی متفقہ رائے ہے کہ گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین کے سربراہ کے چناؤ کے لیے دوبارہ اشتہار جاری کیا جائے اور پروفیسر حمیرہ امبرین اور پروفیسر ارشاد فاطمہ پر ائندہ تین سال کے لیے کسی کالج کی سربراہی نہ دی جائے اور دونوں پروفیسر ز کو مختلف کالجز میں ٹرانسفر کر دیا جائے اس دوران گورنمنٹ کالج کی ڈی ڈی او شپ کے فرائض کسی اور پروفیسر کے سپرد کیے جائیں یہاں یہ بات یاد رہے کہ ہر دو پروفیسرز صاحبان نے انٹرویو پینل کے روبرو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کروڑ کی بد انتظامی کے واقعات پر سے پردہ اٹھایا جن کی روشنی میں انٹرویو پینل نے متفقہ طور پر اپنی سفارشات مرتب کر کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کو اگاہ کیا کہ ہر دو پروفیسر ز کو ادارہ سے ٹرانسفر اور انتظامی پوسٹ پر تعینات نہ کیا جائے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں مزید دفتری کاروائی کا اغاز کر دیا ہے